1,107

سوشل میڈیا سے کمانے والوں پر ٹیکس لگ گیا۔

اسلام آباد(سی این پی ) سوشل میڈیا کی مختلف ایپلیکیشن جن میں یو ٹیوب ۔ویب سائیڈز ۔ان لائن کام کرنے والے فری لائنسرز ۔ان لائن گیمز ۔فیس بک ۔ ویب سیریز سمیت ہر وہ کام جن سے آن لائن رقوم کمائی جا سکتی ہیں ان پر 33 ڈالر ماہانہ کمانے پر 15 فیصد انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق




آن لائن خدمات فراہم کرکے سالانہ 400 ڈالر (64 ہزار 400 روپے ) سے زائد آمدن پر 15 فیصد انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے ۔ منی ویلیو ٹرانسفر کمپنی (ویسٹرن یونین) کے حکام نے رابطہ کرنے پر ا آن لائن خدمات کے مطابق نجی ویلیو ٹرانسفر کمپنیوں کے ذریعے براہ راست یہ رقوم ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی بلکہ سالانہ 400 ڈالر سے زائد زرمبادلہ کمانے والوں کو پاکستانی بینکوں میں اکائونٹ کھولنا پڑے گا، سٹیٹ بینک یہ زرمبادلہ موصول کرکے ان کے اکائونٹس میں منتقل کرے گا اور ان کی سالانہ آمدن کی معلومات ایف بی آر کو آن لائن فراہم کر دی جائیں گی، 400 ڈالر سے زائد زرمبادلہ کمانے والوں کو 15 فیصد انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ویسٹرن یونین کے ذریعے زرمبادلہ کی پاکستان منتقلی پر 4.5 فیصد فیس لاگو ہے اور جب یہ زرمبادلہ بینکنگ چینل سے وصول ہوگا تو اس پر 2.5 فیصد سروس چارجز لئے جائیں گے ۔ اس طرح زرمبادلہ کی پاکستان میں منتقلی کی لاگت میں 2 فیصد کمی ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں