1,158

ٹریفک چالان کی رقم سے وارڈنز کو ویلفیئر فنڈز دینے کا فیصلہ

لاہور( سی این پی )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مزید بہتری، فورس کی ویلفیئر اور ٹریننگ کی اپ گریڈیشن، عوامی مسائل کے فی الفور ازالے سمیت مختلف دفتری امور کے حوالے سے دیگر سرکاری محکموں کو بھجوائی گئی سمریز کی بلا تاخیر منظوری کیلئے کوارڈی نیشن اور فالو اپ کے عمل کو مزید بہتر سے بہتر بنا یا جائے تاکہ سمریز کی منظوری کا عمل جلد مکمل ہو سکے۔ انہوں نے تمام برانچ اور یونٹ سربراہا ن کو ہدایت کی کہ وہ اپنے امور سے متعلق حکومتی محکموں کو بھجوائی گئی تمام سمریز پر ہونے والی پیش رفت کا دوبارہ جائزہ لیں اور محکموں کی جانب سے لگنے والے اعتراضات کو جلد از جلد دور


کرکے منظوری کیلئے واپس بھجوایا جائے اور جہاں ضرورت ہو متعلقہ افسران سے وہ خود بات کرکے ان سمریز کی فی الفو ر منظوری کو یقینی بنائیں تاکہ محکمہ اور فورس کو درپیش مسائل اور مشکلات کے ازالے کا عمل مزید تیز ہوسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چالان کی رقم میں سے ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر اور حوصلہ افزائی کیلئے بھجوائی گئی سمری پر قانون سازی کے مراحل جلد مکمل کروائے جائیں اورڈی آئی جی


ٹریفک موثر فالواپ اور رابطے سے سمری کی جلد از جلد منظور ی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کے معمولی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے چنانچہ ضلعی مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کی سمری منظوری کے لیے وزیر قانون کے دفتر سے مستقل رابطہ رکھا جائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ٹریننگ برانچ کی جانب سے بھجوائی گئی سمریز کی جلد منظوری کیلئے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خود فالو اپ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں