1,085

چوآ سیدن شاہ کی کول مائنز ۔مزدوروں کی زندگیاں سوالیہ نشان

چکوال (سی این پی)مائنز مالکان کی ناقص سیفٹی انتظامات کی بدولت ایک اور مزدور جان کی بازی ہار گیا۔ مائن مزدور محمد منیب دوست محمد اینڈ سنز کول کمپنی بادشاہ پور میں الیکٹرک شارٹ لگنے سے شہید ہوگیا ہے ۔ اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی بےحسی کی انتہاء، سینکڑوں مزدور جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انسپکٹر آف مائنز راولپنڈی ریجن ، کمشنر راولپنڈی ، ڈی سی چکوال ، اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں۔ اس حوالے سے




چوآسیدن شاہ کے سینئر صحافی ملک عظمت حیات نے بتایا کہ چوآ سیدن شاہ کے گردو نواح میں لگی کول مائنز میں حادثات معمول بن چکے ہیں گزشتہ کئی ماہ سے متعدد کان کن ناقص انتظامات کی بدولت جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ مائن مزدور محمد منیب والد محمد جمیل ڈاکخانہ گلہ کنٹ تحصیل بلوچ ضلع سدھنوتی آزاد جموں کشمیر ملک دوست محمد اینڈ سنزکول کمپنی بادشاہ پور ضلع چکوال میں دوران کار بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق اکثرو بیشتر مائنز میں تمام کام مزدوروں سے لئیے جا رہے ہیں جن میں لکھائی پڑھائی ، مائن سردار حتی کہ بجلی کے کاموں تک انہی مزدوروں سے کرواکر کام چلایا جارہا ہے جبکہ انتظامات کی بات کی جائے تو مکمل طور پر ناقص انتظامات سے کام چلایا جارہا ہے مائنز پر ضروری ملازمین بھی نہیں رکھے گئے اور نہ ہی فرسٹ ایڈ کاسامان موجود ہوتا ہے جن کی بدولت آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں اہل علاقہ کا محکمہ مائنز کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ ہے کہ ایسے تمام مائنز اونرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جن کی مائنز پر سیفٹی کے انتظامات پر توجہ نہیں دی گئی اور مزید تمام مائنز اونر کو مائن پر تمام تر




سیفٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ مکمل ملازمین رکھنے کا پابند بنایا جائے تاکہ ان حادثات پر قابو پایا جا سکے۔عوام نے انسپکٹر آف مائنز راولپنڈی ریجن کمشنر راولپنڈی، ڈی سی چکوال بلال بن ہاشم اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف سے مطالبہ کیا ہے کہ چوآسیدن شاہ میں مائنز اوونر کے خلاف سخت ایکشن لیکر انکو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا پابند بنایا جائے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان تمام مائنز کے پیٹی ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان تمام مائنز کے پیٹی ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔تاکہ غریب مزدوروں کی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں