1,086

گوجرخان . 12سالہ بچے نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی !

گوجرخان(نمائندہ جنگ) نواحی قصبہ میں 12سالہ بچے نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی اور ڈاکو کے منہ سے کپڑا ہٹا دیا جس سے وہ پہچانا گیا،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکو گرفتار کر لیے،گزشتہ شب بھٹیاں ٹھولاں میں علی الصبح تین بجے چادروں سے چہرے ڈھانپے چار ڈاکو مشتاق کے گھر داخل ہوئے،اس سے پہلے انہوں نے پالتو کتے کو زہر دے کر مارا،آہنی راڈوں سے دروازے توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے،ہوا سے زیورات اور نقدی قبضہ میں لینے کے بعد دوسرے کمرے میں داخل ہوئے جہاں خواتین اور دو بچے سوئے ہوئے تھے،گھر میں کوئی مرد موجود نہ تھا،جب خواتین اور بچے جاگ گئے تو ایک بارہ سالہ بچے نے مزاحمت کی،جس پر ڈاکو نے اسے پستول کا بٹ مار کر زخمی کر دیا،مگر وہ باز نہ آیا اور اس نے ایک ڈاکو کی چادر کھینچ لی اور شور مچا دیا کہ یہ تو “بلا” نامی شخص ہے،بلا وہ افغان لڑکا ہے جن کی فیملیاں کئی سال مشتاق کے منسلکہ گھروں میں مفت رہتی رہیں،اور انکے گھروں میں کام کرتی رہیں، اب کچھ عرصہ سے دوسرے قریبی دیہات میں مقیم ہیں، پہچانے جانے پر ملزمان فرار ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ملک خضر حیات پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گِے۔ اور راتوں رات بلا کے دوساتھیوں کو حراست میں لے لیا، واقعہ کی اطلاع اعلی پولیس حکام کو دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں