1,068

گلگت بلتستان میں دھاندلی ہوئی ،پاکستان کو حقیقی جمہوریت اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے :پیپلزپارٹی امریکا

اسلام آباد ( سی این پی ) ووٹ عوام کی امانت ،خیانت نہیں ہونی چاہے ، گلگت بلتستان میں دھاندلی ہوئی ، پاکستان کو حقیقی جمہوریت اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے ، عوام اب ملک کے ساتھ مزید کھلواڑ نہیں ہونے دینگے،ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی امریکا کے صدر خالد اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا ،


تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی امریکا نے گلگت بلتستان میں ہونے والے حالیہ الیکشن نتائج پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا ۔ پیپلزپارٹی امریکا کے صدر خالد اعوان کا کہنا ہے کہ خیانت کے ذریعے مسلط لوگ ملک کا یہی حال کرتے ہیں ، جو اس وقت پاکستان کا ہے ، گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے جیتے ہوئے امیدوار کو صبح دو ووٹوں سے ہرا دیا گیا ، یہ دھاندلی نہیں تو کیا ہے ؟ لوگ اب سمجھدار ہوچکے ہیں ، اب ملک کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دینگے ، انھوں نے کہا کہ دیار غیر میں بیٹھے پاکستانی ملکی صورتحال پر دکھ میں ہیں ، اقتدار ہمیشہ رہنے والی چیز نہیں ،حکمران خدا کا خوف کریں ، یقین ہے کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گئی ، یہ تاثر غلط ہے کہ جس کی مرکز میں حکومت ہو وہی جماعت گلگت بلتستان یا آزاد کشمیر میں حکومت بناتی ہے ،خالد اعوان نے مزید کہا کہ چالاکی اور پلاننگ کے تحت پی ٹی آئی کے بعد آزاد امیدواروں کو جتوا دیا گیا تاکہ پریشر نا آئے اور حکومت بھی بن جائے ، یہی کرنا تھا تو الیکشن کرانے کی کیا ضرورت تھی ؟ ویسے ہی سلیکٹ کر لیں۔


پاکستان کو صحیح معنوں میں حقیقی جمہوریت اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں