1,068

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی غلام حسین کھوسہ کی ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان فیصل رانا سے ملاقات

اسلام آباد( سی این پی )ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی غلام حسین کھوسہ کی ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان فیصل رانا سے ملاقات، شہداء پولیس کے بچوں کو تعلیمی وظائف اور فیس معافی دینے کی یقین دہانی، وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، امتحانات کے دوران پولیس فورس کی تعیناتی اور سیکورٹی سے متعلق بھی گفتگو،


تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال یونیورسٹی غلام حسین کھوسہ اور اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر سید باقر ھمدانی کی ریجنل پولیس آفیسر ڈیڑہ غازی خان، ڈی آئی جی ،فیصل رانا سے ملاقات، اوپن یونیورسٹی شہدا پولیس کو خراج تحسین کر تی ہے،ملکی سلامتی کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے ھمارے ماتھے کا جھومر ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا ء القیوم کی ہدایت پر شہداء پولیس کے بچوں کے لئے تعلیمی وظائف اور فیس معافی کا اعلان، ریجنل ڈائریکٹر نے امتحانات کے دوران پولیس فورس کی تعیناتی اور سیکورٹی سے متعلق بھی بات چیت کی، اس موقعہ پر آر پی او فیصل رانا نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا ء القیوم کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں